ایران نے ترکیہ، قطر اور امارات کو سنگین نتائج کی دھمکی دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران کے روحانی پیشوا خامنائی، فائل فوٹو

ایران نے خطے میں امریکی اتحادیوں کو خبردار کیا ہے کہ امریکہ جس ملک سے ہم پر حملہ کرے گا وہاں امریکی اڈے ہمارا ہدف ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے ترکیہ، قطر اور متحدہ عرب امارات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ امریکہ کو حملے سے باز رکھیں۔ ان کی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہوئی تو وہاں موجود امریکی اڈے ایران کے ہدف ہوں گے۔

ایرانی ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر بریگیڈر جنرل مجید موسوی کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائلوں کا ذخیرہ گزشتہ سال سے زیادہ ہے۔ کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر امریکہ نے قطر میں قائم امریکی ایئربیس سے غیر ضروری عملے کوآج شام تک بیس سے نکلنے کا حکم دے دیا۔ العدید بیس میں 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

Related Posts