امریکا نے زمینی حملہ کیا تو بھرپور مقابلہ کریں گے، بڑی تباہی ہوگی۔ایران

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

تہران: ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے زمینی حملہ کیا تو بھرپور مقابلہ کریں گے اور امریکیوں کی بڑی تباہی ہوگی۔ نہ ہم نے کسی جنگ بندی کی درخواست کی نہ ہی امریکا کے ساتھ مذاکرات کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ زمینی مقابلے کی صورت میں ہم امریکا کا بھرپور مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، بلکہ ان کا انتظار کر رہے ہیں کہ وہ کب حملہ کرتے ہیں۔ ایران امریکی زمینی حملے سے خوف زدہ نہیں ہے۔

انٹرویو کے دوران ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے جاری حملوں کے باوجود ایران نے جنگ بندی کی درخواست نہیں کی اور ماضی میں بھی لڑائی کے بعد جنگ بندی کی درخواست اسرائیل نے ہی کی تھی۔ امریکا اور اسرائیل ایرانی شہر میناب میں اسکول حملے میں 171بچوں کی ہلاکت کے ذمہ دار ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جاری جنگ کے دوران امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کا کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا، اس لیے ایران دوبارہ مذاکرات کیلئے تیار نہیں۔ نئے سپریم لیڈر کے انتخاب کے فیصلے کا اختیار ایرانی آئین کے تحت ماہرین کی مجلس کو ہے۔ اس ضمن میں بیرونی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں۔

Related Posts