ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سپریم لیڈر کی شہادت کے سوگ میں کربلا اور نجف کے مزارات سرخ روشنی میں نہا گئے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی فوج پاسدارانِ انقلاب نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ مسلح افواج اپنے رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کے راستے پر گامزن رہیں گی۔ ملک میں جارحیت کرنے والوں کو سخت سزا دیں گے۔
بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے قاتلوں کو سخت اور فیصلہ کن انتقام کا سامنا کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ ایرانی میدیا سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کرچکا ہے۔

حکومت نے سپریم لیڈر کی شہادت پر ایران بھر میں 40روزہ سوگ اور 7روزہ تعطیل کا اعلان کردیا ہے جبکہ عراق کے تاریخی صوبوں نجف اور کربلا میں بھی سوگ کا سماں ہے۔ مقدس مزارات کے روضوں پر انقلاب کی علامت سرخ لائٹس روشن کردی گئیں۔
اسی طرح آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر مشہد میں امام رضا کے روضے پر سیاہ پرچم لہرایا گیا۔ زائرین نے گریہ شروع کردیا۔ واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ان کے افس میں شہید کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








