تہران: ایران نے الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسرائیل پر بھرپور اور پیچیدہ جوابی حملہ کریں گے، سفارت کاروں کو عندیہ دے دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایران آئندہ دنوں میں اسرئایل پر مزید طاقتور جنگی ہتھیاروں سے بھرپور اور پیچیدہ حملے کیلئے بالکل تیار ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک خبر میں دعویٰ کیا گیا کہ امریکی انتباہ کے باوجود حملے کا عندیہ دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی سے روکنے کے باوجود ایران نے عرب سفارت کاروں کو آگہی دی کہ اسرائیل پر پہلے سے زیادہ طاقتور ہتھیاروں کے ساتھ جوابی حملہ ہوگا۔ یہ تصدیق نہیں ہوسکی کہ حملے کی دھمکی دی گئی یا یہ سخت بیان ہے۔
ایران کی جانب سے عرب سفارت کاروں کو آگہی دی کہ اسرائیلی حملے میں 4افسران اور 100 عام شہری جاں بحق ہوئے، ان کی شہادت کا بدلہ لینے کیلئے ایران اپنے اگلے حملے میں ایرانی فوج کا بھرپور استعمال کرے گا۔ امریکی اخبار نے مصری اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ ایران مضبوط حملہ کرے گا۔
امریکی اخبار کا ماننا ہے کہ مصری اہلکار نے بتایا کہ ایرانی فوج نے اپنے لوگ کھو دئیے ہیں، اس لیے ایران کو جواب دینے کی ضرورت ہے۔ مغربی حکام کے مطابق ایرانی فیصلہ ساز آپس میں بحث کر رہے ہیں کہ انہیں اسرائیل کا کیا اور کیسے جواب دینا چاہئے۔ حملے کے دیگر پہلوؤں پر بھی بحث جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








