تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ حقیقی آمر ہم نہیں امریکا ہے جو ایران کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے یونیورسٹی طلبہ کے دن کی مناسبت سے تہران یونیورسٹی میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کے دوران کہا کہ مہسا امینی کی حمایت میں تین ماہ سے ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں جن میں رہبر اعلیٰ علی خامنہ آئی کو آمر پکارا گیا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ درحقیقت دنیا میں امریکا ہی وہ واحد آمر ملک ہے جو ایران کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان اہم شراکت دار، خدشہ ہے افغانستان پھر دہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔امریکا
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ ایران ایک مختلف ملک ہے وہ امریکی سازشوں کا شکار نہیں بنے گا۔ امریکا، افغانستان، شام اور لیبیا کی طرح ایران کا بھی وہی حال کرنا چاہتا ہے، امریکا اپنے مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








