ایرانی سفیر ملاقات کیلئے مولانا فضل الرحمن کے گھر پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو آج

پاکستان میں ایرانی سفیر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے، اس موقع پر ڈاکٹر مقدم نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ آپ جیسے مدبر سیاسی رہنما سے صلاح مشورہ ضروری سمجھتا ہوں۔

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی، ایرانی سفیر نے ان کی خیریت دریافت کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں مرکزی ترجمان جے یوآئی اسلم غوری، مولانا محمد قاسم، مفتی ابرار احمد بھی موجود تھے، ایرانی سفیر نے سربراہ جے یو آئی کی صحت و تندرستی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ایران پاکستان تعلقات، علاقائی صورتحال بالخصوص غزہ میں جاری ناجائز صہیونی ریاست کی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی فون 16 سیریز کا سستا ترین فون کب آرہا ہے، تفصیلات سامنے آگئیں

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ فلسطین کی حمایت پر جے یو آئی کی کاوشوں اور پاکستان بھر میں شایان شان غزہ یکجہتی مظاہروں پر آپ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے بعد ایرانی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکا کبھی امت مسلمہ کا خیر خواہ نہیں رہا، اسے ہمیشہ صرف اپنے مفادات عزیز ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مسلسل صہیونی ریاست کی پشت پناہی کر رہا ہے، غزہ میں قیامت ڈھا دی گئی مگر انسانی حقوق کی یہ سنگین پامالیاں امریکا کو نظر نہیں آتیں۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا امریکا اور سامراجی قوتیں مسلم دنیا کو لڑانے کی سازشیں کررہے ہیں، اسلامی دنیا کو فرقہ وارانہ کشیدگی میں امریکا و دیگر کی مکروہ سیاست ملوث ہے، ایسی سیاست کو انسانیت نہیں کہا جاسکتا۔

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا ایک اور شوہر سامنے آگیا

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عالم اسلام فلسطینیوں کی حمایت میں مضبوط آواز بلند کرے، پاکستان، ایران، ترکیہ، سعودی عرب، ملائیشیا دفاع غزہ اوراسرائیل کےخلاف ٹھوس اقدامات اٹھائیں، ہم نے عوام کے ساتھ مل کرپاکستان میں اسرائیل کوتسلیم کرنے کی سازش دفن کردی۔

Related Posts