تہران: ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی اور وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ کو شہید کردیا گیا ہے، ایرانی میڈیا نے شہادت کی تصدیق کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے عبدالرحیم موسوی اور وزیر دفاعہ عزیز ناصر زادہ کی شہادت کی تصدیق کی۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیف آف استاف اور وزیر دفاع کو ہفتے کے روز ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں میں شہید کیا گیا۔
خیال رہے کہ ایرانی چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی 13 جون 2025 کو اسرائیلی حملے میں جنرل محمد باقری کی شہادت کے بعد اس منصب پر فائز ہوئے تھے۔
قبل ازیں ایرانی میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، ان کے سلامتی کے مشیر علی شمخانی اور ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر انچیف محمد پاکپور کی شہادت کی بھی تصدیق کردی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








