ایرانی حکومت کے خلاف ایران کے اندر اور دنیا کے مختلف ممالک میں ایرانی عوام کے مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔
لندن میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین نے ایرانی سفارت خانے کی عمارت پر لہراتا موجودہ ایرانی پرچم اتار کر شاہِ ایران کے دور کا پرچم لہرا دیا۔
دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھی علامتی طور پر ایرانی پرچم کی جگہ شاہِ ایران کے دور کا پرچم نمایاں کیا گیا ہے، جسے حکومت مخالف حلقے ایک اہم اشارہ قرار دے رہے ہیں۔
امریکا میں بھی ایرانی حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے مظاہرے میں شرکا نے ایران کی مذہبی حکومت کے خلاف نعرے لگائے جبکہ ایران کی سابقہ بادشاہت کے حق میں بھی آوازیں بلند کی گئیں۔
مبصرین کے مطابق مختلف ممالک میں ہونے والے یہ مظاہرے ایرانی حکومت کے خلاف بڑھتی ہوئی بے چینی اور بیرونِ ملک مقیم ایرانیوں کے سخت ردعمل کی عکاسی کرتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








