سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر مختلف اکاؤنٹس جن میں بعض ایسے بھی شامل ہیں جو اپنی سابقہ پوسٹس کی بنیاد پر ایران کے حامی دکھائی دیتے ہیں 4 مئی 2026 سے ایک ویڈیو شیئر کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ یہ متحدہ عرب امارات کے ایک آئل ٹینکر پر ایران کے حملے کے بعد لگنے والی آگ کی منظرکشی ہے تاہم تحقیق سے یہ دعویٰ غلط اور گمراہ کن ثابت ہوا ہے۔
دعویٰ کیا تھا؟
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے ساتھ یہ تاثر دیا گیا کہ ایران نے یو اے ای کے ایک بڑے آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جہاز آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔
🚨 BREAKING:
Iran has blown up the largest UAE-owned oil tanker! 🇮🇷🚀💥 pic.twitter.com/cIXm5B6zB7
— Iran Press ☫ (@IR_Press) May 4, 2026
تحقیق کیا کہتی ہے؟
آئی ویریفائی پاکستان کی ٹیم نے اس دعوے کی حقیقت جانچنے کے لیے ریورس امیج سرچ اور کلیدی الفاظ کے ذریعے تحقیق کی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو دراصل مارچ 2026 کی ہے اور اس کا حالیہ دعوے سے کوئی تعلق نہیں۔
پس منظر
امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف کارروائیاں شروع کی تھیں جس کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر دیا جو تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے ایک اہم راستہ ہے۔ اس کے جواب میں امریکی افواج نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی بھی کی اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کی ہے لیکن کشیدگی اور اس کے معاشی اثرات اب بھی برقرار ہیں۔
4 مئی کو یو اے ای نے دعویٰ کیا کہ ایران کی جانب سے حملے کیے گئے جن میں فجیرہ کے توانائی مرکز کو نشانہ بنایا گیا جبکہ ایک خالی آئل ٹینکر پر ڈرون حملے کا الزام بھی عائد کیا گیا تاہم اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ویڈیو کی اصل حقیقت سامنے آ گئی
تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ وائرل ویڈیو دراصل 12 مارچ 2026 کو شائع ہونے والی رپورٹس کا حصہ ہے جس میں عراق کے شہر بصرہ کے قریب ام القصر بندرگاہ پر دو آئل ٹینکرز پر حملے کی فوٹیج شامل تھی۔
یہ ویڈیو مختلف بین الاقوامی میڈیا اداروں نے بھی نشر کی تھی جن میں ABC News، The Guardian، Al Jazeera English اور Sky News Australia شامل ہیں:
ABC News (12 مارچ 2026): https://www.youtube.com/watch?v=1I6-pxnE4I8
The Guardian (12 مارچ 2026): https://www.youtube.com/watch?v=h4N_tA2q4qo
Al Jazeera English (12 مارچ 2026): https://www.youtube.com/watch?v=OTzdxq0trb0
Sky News Australia (12 مارچ 2026): https://www.youtube.com/watch?v=-0B-MtdWjNw
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نیوز کی 16 مارچ 2026 کی رپورٹ کے مطابق خلیج میں دو غیر ملکی آئل ٹینکرز دھماکوں کا نشانہ بنے تھے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 38 افراد کو بچا لیا گیا تھا۔
دیگر رپورٹس بھی اسی واقعے کی تصدیق کرتی ہیں
BBC News: https://www.bbc.com/news/articles/cr5l988qr47o
Sky News: https://news.sky.com/video/two-oil-tankers-up-in-flames-after-iran-strikes-in-iraqi-waters-13518516
The Guardian: https://www.theguardian.com/world/video/2026/mar/12/iranian-boat-attacks-iraqi-waters-fuel-tankers
تحقیقات سے واضح ہوا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو موجودہ حالات سے جوڑ کر گمراہ کن انداز میں پیش کیا جا رہا ہے۔ یہ ویڈیو دراصل مارچ 2026 کے ایک پرانے واقعے کی ہے جسے غلط سیاق و سباق میں شیئر کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








