کیا بشریٰ بی بی عمران خان کیخلاف گواہی دینے جا رہی ہیں؟ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کیا معاملہ ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی نیوز

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اور عمران خان کا رابطہ کیسے تھا؟ بانی تحریک انصاف پر کس کا کنٹرول تھا؟ فیض عمران رابطہ کا سراغ کیسے لگایا گیا؟ تحقیقات میں حیران کن تفصیلات سامنے آگئیں۔

موقر ایکسپریس نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ فیض حمید بشری مانیکا کے ذریعے عمران سے رابطے میں تھے، سب سے پہلے بشری بی بی کو وقت سے پہلے کچھ خبریں بتائی گئیں جو انہوں نے اپنا الہام کہہ کر عمران خان کو بتائیں۔

جب خبریں سامنے آتیں تو عمران کو بھی یقین ہوگیا کہ بشری ولی کامل ہے حالانکہ وہ خبریں انہیں فیض حمید بتا رہے ہوتے تھے۔ فیض حمید کی گرفتاری اور چکوال سے ملے گئے آئی فون کی بدولت دونوں کے تعلقات کا انکشاف ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بشری بی بی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے، اطلاعات ہیں کہ وہ ان سارے معاملات سے اپنی اور گوگی کی جان چھڑانے کیلئے بات وعدہ معاف گواہی کی طرف بھی جا سکتی ہیں۔

دوسری طرف جیو نیوز پر صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ عنقریب فیض حمید کے سرکل سے وابستگی کی بنیاد پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

Related Posts