نزلہ و زکام میں دہی کھانا خطرناک یا فائدہ مند؟ حقیقت جان کر حیران ہوجائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی میں موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی شہریوں میں بخار اور نزلہ زکام کے کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے ایسے میں یہ سوال بھی عام ہو گیا ہے کہ بیماری کی حالت میں دہی کا استعمال فائدہ دیتا ہے یا نقصان پہنچا سکتا ہے۔

نزلہ زکام کے دوران دہی کھانے کے حوالے سے اکثر لوگوں میں کنفیوژن پایا جاتا ہے کہ آیا یہ فائدہ مند ہے یا نقصان دہ۔ کچھ افراد کا ماننا ہے کہ دہی گلا خراب کر دیتی ہے جبکہ طبی ماہرین کے مطابق اس کا اثر ہر شخص میں مختلف ہو سکتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق دہی میں موجود مفید بیکٹیریا (پروبایوٹکس) ہاضمے اور مدافعتی نظام کے لیے فائدہ مند ہوتے ہیں تاہم اس کا استعمال مریض کی جسمانی حالت پر منحصر ہے۔

اگر کسی شخص کو نزلہ یا زکام کے دوران بلغم، کھانسی یا سینے میں جکڑن نہ ہو تو دہی اعتدال کے ساتھ کھانا نقصان دہ نہیں بلکہ فائدہ مند بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر جب دہی تازہ اور نارمل درجہ حرارت پر ہو۔

اس کے برعکس اگر مریض کو پہلے سے گلا خراب ہو، زیادہ بلغم بن رہا ہو یا سینے میں جکڑن محسوس ہو رہی ہو تو دہی کا استعمال بعض صورتوں میں علامات کو بڑھا سکتا ہے اس لیے احتیاط بہتر سمجھی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دہی کو فریج سے نکال کر فوراً کھانے کے بجائے کچھ دیر معمول کے درجہ حرارت پر رکھنا بہتر ہے تاکہ اس کا اثر نسبتاً ہلکا رہے۔

طبی ماہرین یہ بھی مشورہ دیتے ہیں کہ ہر شخص کا جسم مختلف ردعمل دیتا ہے اس لیے دہی یا کسی بھی غذا کے استعمال میں اعتدال اور ذاتی تجربے کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

Related Posts