ہفتہ وار تعطیلات کے بعد پیر کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز سرافس ایسوسی ایشن (APGJSA) کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1,600 روپے مہنگا ہو کر 359,700 روپے تک پہنچ گیا۔
(APGJSA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 1,371 روپے کے اضافے کے بعد 308,384 روپے ہو گئی۔
یہ اضافہ ہفتے کے روز ہونے والے اضافے کے بعد دیکھنے میں آیا ہے، جب سونے کی فی تولہ قیمت میں 1,100 روپے اضافہ ہو کر 358,100 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
دوسری جانب، چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 65 روپے مہنگی ہو کر 4,087 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی پیر کے روز سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی منڈی میں سونا 16 ڈالر اضافے کے بعد 3,372 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیئم سمیت) پر پہنچ گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








