کیا بھارتی فلم وار 2 پاکستان کیخلاف کہانی پر بنی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Is Hrithik Roshan’s ‘War 2’ anti-Pakistan?
ONLINE

ممبئی: بالی ووڈ کی ایکشن فلم وار 2 ریلیز کے بعد سے ہی شائقین اور ناقدین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ابتدائی دنوں میں بھارتی میڈیا کے کچھ حلقوں نے اسے مایوس کن، بورنگ اور گزشتہ حصے کے مناظر سے متاثر قرار دیا تھا تاہم وقت گزرنے کے ساتھ فلم کے بارے میں آراء میں تبدیلی نظر آ رہی ہے۔ اہم سوال یہ بھی زیر بحث ہے کہ آیا یہ فلم پاکستان مخالف ہے یا نہیں۔

وار 2 ایک تیز رفتار اور دھماکہ خیز ایکشن فلم ہے، جو بھارت میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارتی ہے۔ کہانی میں خطرناک کردار کالی کبیر (رتیک روشن) ایک ایسی سازش کا شکار ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وہ ملک دشمن بن جاتا ہے۔

اس کے مقابلے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جاتی ہے، جس کی قیادت انیل کپور کرتے ہیں۔ ٹیم میں کیارا ایڈوانی اور جونیئر این ٹی آر شامل ہیں، جن کا مشن کبیر کو روکنا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Tollywood-Telugu Cinema Memes (@cinecorntelugu)

 

فلم میں کالی کے پس پردہ محرکات، کبیر کے جرم کی نوعیت اور انجام تک پہنچنے والا معرکہ کہانی کو دلچسپ بناتے ہیں۔ اگرچہ فلم میں بھارتی حب الوطنی کو نمایاں کیا گیا ہے، لیکن اب تک سامنے آنے والے ریویوز کے مطابق اس میں پاکستان مخالف بیانیہ شامل نہیں کیا گیا۔

شائقین نے فلم پر ملے جلے تاثرات دیے ہیں۔ کچھ کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہترین ایکشن اور جذبات سے بھرپور فلم ہے جبکہ چند ناظرین کو طویل فائٹ مناظر بوریت کا باعث لگے۔

فائٹ سیکوینسز میں اعلیٰ معیار اور محنت واضح طور پر جھلکتی ہے، خاص طور پر موٹر بوٹ پر ایکشن سین اور کلائمکس میں رتیک روشن اور جونیئر این ٹی آر کے درمیان شدید لڑائی نے فلم کو یادگار بنا دیا ہے۔

مجموعی طور پر وار 2 ایک کمرشل اور سنسنی خیز ایکشن فلم ہے جو بھارتی سینما میں بڑے پیمانے پر پسند کی جا رہی ہے، تاہم پاکستان مخالف جذبات کے حوالے سے کوئی واضح مواد موجود نہیں ہے، جو اس کے تنقیدی جائزوں میں بھی نمایاں ہے۔

Related Posts