کیا طیب ایردوان فلسطینیوں کے ساتھ غداری کر رہے ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دی افریکان

ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات سے قبل فیوچر پارٹی کے سربراہ، سابق وزیر اعظم اور ایردوان کے سابق حلیف احمد داؤد اولو نے ترک صدر رجب طیب ایردوان کو فلسیطینیوں کا غدار قرار دے دیا ہے۔

احمد داؤد اولو نے اپنے ’ایکس‘ پلیٹ فارم اکاؤنٹ پر ٹویٹس میں ایردوان پر امریکہ اور اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے ساتھ ملی بھگت کا الزام بھی لگایا تھا۔

فیوچر پارٹی کے سربراہ جو پہلے طیب ایردوان کی “جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی” سے وابستہ تھے، نے چند روز قبل ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے بیان میں ایردوآن پر سیاسی “بے حیائی اور منافقت” کا الزام بھی لگایا۔

انہوں نےکہا کہ ایردوآن غزہ جنگ کے حوالے سے لفظی باتیں کرتے ہیں۔ ان کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ اسرائیل کو ترکیہ کی برآمدات خاص طور پر ہوابازی کے ایندھن کا تسلسل جنوری میں اپنے عروج پر پہنچ گیا تھا۔ رمضان کے دنوں میں غزہ میں نسل کشی جاری ہے اور طیب ایردوان کے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی برقرار ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ترکی کے صدر اور نیتن یاہو کے درمیان اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی ملاقات کے منٹس کے انکشاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ایردوآن پر الزام لگایا کہ انہوں نے نیتن یاہو سے اسرائیل کے ساتھ تجارت منقطع نہ کرنے کے وعدے کیے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ترک صدر آج جو کچھ کر رہے ہیں وہ غزہ اور مظلوموں کے ساتھ ایک تاریخی غداری ہے۔ انہوں نے اتوار کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بعد تل ابیب کو ترک برآمدات روکنے کے لیے حکمراں جماعت پر مزید دباؤ ڈالنے کا اعلان کیا۔

Related Posts