ڈالر مزید مہنگا ہونے والا ہے؟ جانیں اتوار 8 فروری کو غیر ملکی کرنسی کے ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

Foreign currency exchange rates in Pakistan, 8 November 2025
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی اوپن مارکیٹ اور انٹربینک مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کے تازہ ترین ریٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔ اتوار 8 فروری 2026 کی صبح تک دستیاب اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر سمیت دیگر اہم عالمی کرنسیوں کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280 روپے 60 پیسے میں خریدا جبکہ 282 روپے 30 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ 384 روپے 67 پیسے کی خرید اور 388 روپے 18 پیسے کی فروخت پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یورو کی خرید قیمت 330 روپے 54 پیسے جبکہ فروخت قیمت 333 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

سعودی ریال 74 روپے 90 پیسے میں خریدا اور 75 روپے 30 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 76 روپے 55 پیسے کی خرید اور 77 روپے 20 پیسے کی فروخت پر موجود ہے۔ جاپانی ین کی خرید قیمت 1.7773 روپے اور فروخت قیمت 1.8766 روپے رہی۔

دیگر کرنسیوں میں آسٹریلین ڈالر 193 روپے 25 پیسے میں خریدا اور 197 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کینیڈین ڈالر 203 روپے 50 پیسے کی خرید اور 207 روپے 01 پیسے کی فروخت پر ہے جبکہ چینی یوآن 38 روپے میں خریدا اور 40 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 279 روپے 60 پیسے میں خریدا اور 280 روپے 10 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ برطانوی پاؤنڈ کی بینک خرید قیمت 378 روپے 91 پیسے جبکہ فروخت قیمت 379 روپے 59 پیسے رہی۔

انٹربینک مارکیٹ میں یورو 329 روپے 63 پیسے میں خریدا اور 330 روپے 22 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے سعودی ریال 74 روپے 56 پیسے کی خرید اور 74 روپے 70 پیسے کی فروخت پر ہے جبکہ جاپانی ین 1.7844 روپے میں خریدا اور 1.7876 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں زرمبادلہ کی مارکیٹ میں عالمی معاشی حالات اور مقامی طلب و رسد کے باعث مزید اتار چڑھاؤ کا امکان موجود ہے۔

Related Posts