دبئی انٹرنیشنل ایئر شو 2025 میں بھارتی فضائیہ کا لائٹ کامبیٹ ایئرکرافٹ تیجس پیش تو کردیا گیا مگر دلچسپ بات یہ ہے کہ جنگی طیارہ ہونے کے باوجود طیارے کے ساتھ کوئی ہتھیار دکھانا بھارتی وفد ضروری نہ سمجھا۔ سرخ قالین، بھارتی پرچم اور فوٹو سیشن پوری تیاری سے ہوئے لیکن اصل چیز ویپن سسٹمز کہیں نظر نہ آئے جس پر ماہرین نے ہلکا سا طنز بھی کیا کہ شاید طیارہ صرف دیکھنے کے لیے لایا گیا ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ مارکیٹنگ حکمت عملی ہے، جبکہ ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی دفاعی صنعت شاید ابھی تک طیارے کے اصل ہتھیار دکھانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔
Indian Air Force LCA Tejas at the Dubai Air Show
Interestingly there aren’t any weapon systems being displayed along with Tejas. pic.twitter.com/iQAe9zRX0L
— Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) November 17, 2025
تیجس کی تیاری کا کام 1980 کی دہائی میں شروع ہوا تھا بالآخر 2015 میں بھارتی فضائیہ میں شامل ہوا مگر دبئی ایئر شو میں اس کی نمائش نے ایک نیا سوال کھڑا کردیا ہے۔
جنگی طیارہ مگر جنگی سامان کہاں ہے؟
علاقائی تجزیہ کاروں نے بھی اشارہ دیا کہ شو میں بغیر ہتھیاروں کے طیارہ لانا شاید اس لیے بھی ہے کہ دنیا صرف ڈیزائن دیکھ کر خوش ہو جائے، کارکردگی پر سوال کم اٹھیں۔ دبئی ایئر شو میں 160 سے زائد ممالک حصہ لے رہے ہیں مگر بھارتی طیارے نے ہتھیاروں کی عدم موجودگی سے سب کو چونکا دیا۔
پاکستانی دفاعی مبصرین کے مطابق یہ نمائش بھارت کی تصویری طاقت کے مظاہرے کا حصہ ہے جو زمینی حقیقت سے کچھ مختلف دکھائی دیتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








