وزیر خزانہ، آرمی چیف کی کاروباری برادری کومعیشت میں بہتری کی یقین دہانی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے کاروباری برادری کوملکی معیشت میں بہتری کی یقین دہانی کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں کو یقین دلایا کہ معاشی صورتحال مشکل ضرور ہے تاہم ملک بہتری کی طرف گامزن ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

وزیر خزانہ نے امید ظاہر کی کہ وفاقی حکومت مشکل حالات سے جلد نکل جائے گی۔ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول کا معاہدہ جلد اور جون میں آئی ایم ایف کا پروگرام مکمل ہوجائے گا۔

دوسری جانب آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر نے واضح کیا کہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، سیاستدانوں کو اپنے معاملات خود نمٹانے ہوں گے۔ تاجر رہنماؤں نے ملاقات کے دوران معیشت پر تشویش کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران ملک میں بڑھتی ہوئی بد اعتمادی، معاشی بے چینی اور سیاسی عدم، استحکام سمیت تمام متعلقہ امور پر گفت و شنید ہوئی۔تاجر برادری کا کہنا ہے کہ ہمیں سیاسی و عسکری قیادت پر یقین ہے۔

 

Related Posts