بینکوں سے ایل سیز کھولنے کا معاملہ اور ڈالر کا اُتار چڑھاؤ، اسحاق ڈار نے رپورٹ طلب کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام دوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتا، اسحاق ڈار
آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام دوبارہ مذاکرات نہیں ہوسکتا، اسحاق ڈار

نو منتخب وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بینکوں سے ایل سیز کھولنے کے معاملے اور ڈالر کے اُتار چڑھاؤ پر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع خزانہ ڈویژن کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایکسچینج ریٹ، ڈالر اور بینکوں کے کھاتے کی رپورٹ طلب کرلیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پیش کی جانے والی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں، اُن کا کہنا ہے کہ کسی کو پاکستانی روپے کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دونگا۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی کی قیمت میں 4.87روپے کی کمی، کے۔الیکٹرک صارفین کو7ارب کا ریلیف

قبل ازیں شرح سود، مہنگائی اور ڈالر کی قدر کے حوالے سےاسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملک میں بیشتر مہنگائی درآمدات کی وجہ سے ہے، ہم مارکیٹ اکانومی میں یقین رکھتے ہیں مگر کسی کو پاکستانی کرنسی کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انہوں نے روپے کی قدر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب ڈالر کی قدر ایک روپیہ بڑھاتے ہیں تو پاکستان پر ایک سو دس ارب روپے کا قرضہ بڑھ جاتا ہے۔ ہر چیز کا سامنا کریں گے، جس طرح ماضی میں کیا تھا۔

Related Posts