وزیر خزانہ اسحاق ڈارقرض ری شیڈول کرانے کے مشن پر واشنگٹن پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسحاق ڈار
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار پاکستان کا بیرونی قرض ری شیڈول کرانے کے مشن پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں رواں برس بارشوں اور سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی جس کے بعد وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام نے قرض ری شیڈول کرانے کا عندیہ دیا تھا۔ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس میں شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

اسحاق ڈار کے امریکا جاتے ہی ڈالر پھر مہنگا

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی معاشی و اقتصادی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔ ہم پاکستان کا قرض ری شیڈول کرانے کے خواہاں ہیں۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک سے قرض ری شیڈول کرانے پر مذاکرات ہوں گے۔ قبل ازیں اسحاق ڈار پاکستان کے پیرس کلب نہ جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف پروگرام کو خیر باد کہیں گے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اگر ہم پاکستان کے عوام کو ریلیف دے رہے ہیں تو اس سے کسی کو کیا پریشانی ہے؟ مفتاح اسماعیل میرے لیے چھوٹے بھائی کی طرح ہیں۔ میں نے ان کی بات کا برا نہیں مانا۔ 

Related Posts