کندھے کا فریکچر برقرار، اسحاق ڈار ایک روزہ دورے کیلئے چین روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

اسحاق ڈار
(فوٹو: وی نیوز)

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کی دعوت پر ایک روزہ دورے کیلئے چین روانہ ہوگئے، کندھے کا فریکچر برقرار رہنے کے باوجود مشرق وسطیٰ کشیدگی کے تناظر میں وزیر خارجہ کا یہ دورہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی دعوت پر چین کے دورے کیلئے روانہ ہوئے، رواں برس ان کا یہ دوسرا دورہ چین ہے، جس کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات شیڈول ہے۔

دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ علاقائی و عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران باہمی امور کے معاملات پر بھی گفتگو ہوگی۔ ڈاکٹرز نے وزیر خارجہ کو فریکچر کے باعث آرام کا مشورہ دیا تھا۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے خود کندھے میں فریکچر کے باوجود چین کے دورے کی اہمیت کے باعث روانگی کا فیصلہ کیا۔ ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا، تاہم وزیر خارجہ نے فریکچرک و دواؤں کے ذریعے مینیج کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

Related Posts