داعش نے جلال آباد میں طالبان گاڑیوں پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

داعش نے جلال آباد میں طالبان گاڑیوں پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی
داعش نے جلال آباد میں طالبان گاڑیوں پر حملے کی ذمے داری قبول کرلی

ننگرہار: شدت پسند تنظیم داعش نے افغانستان کے شہر جلال آباد میں طالبان کی گاڑیوں کو نشانہ بنانے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق صوبائی شہر جلال آباد میں ہفتہ اور اتوار کو کیے گئے حملوں میں طالبان جنگجوؤں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

داعش نے یہ دعویٰ اتوار کو رات گئے اپنے میڈیا ونگ اعماق نیوز ایجنسی پر شائع کیا اور اس دعوے کے ساتھ ہی افغانستان میں طالبان کے دیرینہ حریفوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

طالبان نے پچھلے مہینے تیزی سے پیش قدمی کرتے ہوئے امریکی انخلا کے آخری مرحلے کے دوران افغانستان کا کنٹرول سنبھال کر دارالحکومت کابل پر قبضہ کرلیا تھا، غیر ملکی افواج کے انخلا کا عمل 30 اگست کو مکمل ہو گیا تھا۔

طالبان کو اب افغانستان پر حکومت کرنے کے حوالے سے بڑے معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے اور داعش کے حملوں کی تیزی ان کی کوششوں کو مزید پیچیدہ بنا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 76واں اجلاس کل سے شروع ہوگا

Related Posts