اسلام آباد:شہر اقتدار میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق پانچ پناہ گاہوں میں اپنا ڈاکٹر مشین نصب کردی گئیں۔ان مشینوں میں تمام امراض کے ڈاکٹرز آن لائن موجود ہوتے ہیں۔جو پناہ گاہوں میں موجود غریب افراد کا مفت علاج کرتے ہیں۔
شفٹ انچارج منیجرثقلین عباس نے ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں پر موجود لنگر خانہ پناہ گا کہ ساتھ غریب عوام کے لئے اپنا ڈاکٹر کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے تاکہ یہاں پر جو دیہاڑی دار مزدور طبقہ اس سے استفادہ حاصل کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جو بھی مریض آتے ہیں ہم ان کو آن لائن ڈاکٹر کی مدد سے ادویات فراہم کرتے ہیں اور جو میڈیسن ہمارے پاس موجود نہیں ہوتی ہم وہ تمام ادویات بیت المال کی مدد سے عوام کو فراہم کرتے ہیں۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کے مطابق غریب عوام کے لیے یہ بہت بڑی سہولت ہے،جس کا انعقاد ملک کے دیگر شہروں دیہاتی علاقوں اور رموٹ ایریاز میں بہت جلد کیا جائے گا۔
آن لائن ڈاکٹرز میں پاکستانی اور انٹرنیشنل ڈاکٹرز جو کہ مختلف امراض کے اسپیشلسٹ ہوتے ہیں،وہ موجود ہوتے ہیں، جو مریض کا مرض تشخیص کرنے کے بعد بعد پرنٹر کے ذریعے ادویات کی پرچی دے دیتے ہے۔
ڈاکٹر مشین پر ہارٹ بیٹ،بخار،بلڈپریشر،وزن،عمر یہ تمام چیزیں چیک کی جاتی ہیں اور ڈیٹا ڈاکٹر کو فیڈ کیا جاتا ہے،ڈاکٹر ویڈیو کال کے ذریعے سے تمام معلومات حاصل کرتا ہے،مریض ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ادویات استعمال کرتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کم آمدنی والے غریب طبقے کے لیے اسلام آباد کی پانچوں پناہ گاہوں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ غریب عوام اعلیٰ ڈاکٹرز سے اپنا معیاری علاج کراسکیں۔
مزیدپڑھیں: دُنیا بھر میں غلاموں کی تجارت کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








