دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا شہر میں داخلہ بند، پولیس نے پکڑ دھکڑ شروع کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

Islamabad Bans Vehicles Without Emission Clearance Certificate
ONLINE

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیشِ نظر اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس سلسلے میں شہر کے اہم راستوں پر چیکنگ پوائنٹس قائم کیے گئے جہاں گاڑیوں کا کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں کل 63 گاڑیوں کی جانچ کی گئی، جن میں سے 23 پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 9 گاڑیاں تحویل میں لے کر متعلقہ پولیس اسٹیشنز منتقل کی گئیں۔

حکام کے مطابق، اب ہر ڈرائیور کے لیے گاڑی کا ویہیکولر ایمیشن کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے اور بغیر اس سرٹیفکیٹ کے کسی گاڑی کو شہر کی سڑکوں پر چلانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

چیئرمین عرفان میمن کا کہنا ہے کہ دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کو کسی صورت روڈ پر چلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیونکہ یہ ماحول کے لیے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ روزانہ رپورٹ جمع کرائی جائے تاکہ کارروائی شفاف اور مستقل بنیادوں پر جاری رہے۔

اتھارٹی نے واضح کیا کہ کارروائیاں بغیر کسی امتیاز کے روزانہ کی بنیاد پر کی جائیں گی، اور شہر میں فضائی معیار بہتر بنانے اور گاڑیوں سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے کو انتظامیہ کی اولین ترجیح قرار دیا گیا ہے۔

Related Posts