اسلام آباد دھماکا کس نے کیا، ملوث تنظیم کا بیان اور نام سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد دھماکا، فوٹو نیویارک پوسٹ

کالعدم ٹی ٹی پی سے الگ ہونے والی شدت پسند تنظیم جماعت الاحرار نے اسلام آباد دھماکے کی ذمے داری قبول کرلی۔ 

افغان میڈیا کے مطابق ساتھ ہی کالعدم ٹی ٹی پی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں اور وہ خود کو اس سے بری سمجھتے ہیں۔

اسلام آباد کے عدالتی کمپلیکس کے باہر ہونے والے اس خودکش حملے میں ایک درجن سے زائد لوگ شہید ہوئے۔ دھماکے کی شدت کی وجہ سے متعدد گاڑیوں نے آگ پکڑ لی اور دارالحکومت اور اس کے گردونواح میں سیکیورٹی الرٹ بڑھا دیا گیا۔ پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ یہ ایک خودکش دھماکہ تھا۔

واضح رہے کہ جماعت الاحرار اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل دہشت گرد گروہوں میں شامل ہے۔ اقوام متحدہ نے وضاحت کی ہے کہ یہ گروہ تحریک طالبان پاکستان سے الگ ہوا ہے اور افغانستان کے ننگرہار صوبے کے لعل پوره علاقے میں قائم ہے۔ یہ گروہ اگست 2014 میں سامنے آیا۔

Related Posts