اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور گراں فروشی پر جرمانے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور گراں فروشی پر جرمانے
اسلام آباد، ضلعی انتظامیہ کے ایس او پیز کی خلاف ورزیوں اور گراں فروشی پر جرمانے

اسلام آباد: ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات کی ہدایت پر مجسٹریٹ رورل زون میر یامین نے تھانہ کھنہ کے علاقے برمہ ٹاون لہتراڑ روڈ پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں،ایس او پیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی پر جرمانے کئے گئے۔

ضلعی انتظامیہ نے سبزی فروٹ اور گوشت کی دکانوں کو چیک کیا،ناجائز منافہ خوری کرنے والے دکاندروں کو 33ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

اس کے علاوہ 17کلو گرام شاپنگ بیگ قبضہ میں لے لئے۔مجسٹریٹ رورل ایریا میر یامین کا کہنا تھا ناجائز منافہ خوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ ماہ رمضان میں شہریوں کو کھانے پینے کی چیزیں سرکاری نرخ مانے کے مطابق مل سکیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کو چاہئے کہ اگر کسی دکاندار کو ناجائز منافع خوری کرتے دیکھیں توفوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کریں تا کہ ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

Related Posts