اسلام آباد پولیس نے بچے سے بدفعلی کے مرتکب افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا

تازہ ترین

تازہ ترین

minor boy abused
minor boy abused

اسلام آباد پولیس نے معصوم بچے سےبدفعلی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور ملزمان کو سلاخوں کے پیچھےدھکیل دیا۔

تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں واقع سیکٹر آئی ٹین ون میں6 فروری کو آٹھ سالہ بچے محمد علی سےبدفعلی کے مرتکب افراد کوپولیس نے گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،

آٹھ سالہ بچے سے محمد علی سے گلی کے تین لڑکوں نے بد فعلی کی تھی جن میں ملزمان وقاص اور فہیم اور تیسرا ایک نامعلوم لڑکا شامل ہے، ملزمان نے بچے کو دھمکی دی تھی کہ اگر کسی کو بتایا تو تمہیں جان سے مار دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام اباد میں ایک معصوم بچہ انسان نما درندوں کی ہوس کا شکار ہو گیا

ایم ایم نیوز پر خبر لگنے کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جس پرمتاثرہ بچے کی والدہ نے ایم ایم نیوز کا بے حد شکریہ ادا کیا۔

Related Posts