اسلام آباد:نوشہرہ میں زمین پر قبضہ کرنے کی خاطر دو سگے بھائیوں کو قتل کر دیا گیا، پولیس قبضہ گروپ کے با اثر ہونے باعث ابھی تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کرسکی۔
ایم ایم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے بیٹے انیس صفدر اور بھائی سالم خان نے بتایا کہ دو ماہ قبل میرا بھائی سالانہ چھٹی پر پاکستان آیا ہوا تھا،ہمارے گھر میں شادی کی تقریب چل رہی تھی کہ ہمارے محلے دار نے بتایا کہ قبضہ گروپ ہماری ہماری زمین پر ٹریکٹر اور 25 افراد کے ساتھ موجود ہے اور وہاں قبضہ کر رہا ہے۔
تحقیق کرنے پر پتہ چلا کہ قبضہ کرنے والا شخص جس کا نام انتخاب عالم ہے اور وہ پروفیسر ہے،جب میرا بھائی موقع پر پہنچا تو وہاں پر دیکھا کہ انتخاب عالم اور آفتاب عالم ہماری زمین پر 25 افرادبمعہ ٹریکٹر موجود تھے اور دعویٰ کر رہے تھے کہ یہ زمین ہماری ہے، جبکہ یہ زمین ہم نے چھ سال قبل خریدی تھی۔
میرے بھائی نے انہیں روکا کہ یہ ہماری زمین ہے، ہم قبضہ نہیں کرنے دیں گے، جس پر انتخاب عالم نے صاف انکار کردیا، اس موقع پر میرا دوسرا بھائی ذاکر بھی موقع پر موجود تھا،جب اس نے بھائی کو چھڑانے کی کوشش کی تو آفتاب عالم نے فائرنگ کرکے اس کو بھی موقع پر موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے۔
آج دو ماہ ہوگئے ہیں،پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی،ملزمان اسلام آباد میں آزاد گھوم رہے ہیں اور اسلام آباد میں ایک بڑی مارٹ بنا کر کاروبار کر رہے ہیں،ہم گزشتہ 2 ماہ سے انصاف کے لیے دربدر ہو رہے ہیں،وہ لوگ بااثر ہیں ان کے بہت زیادہ وسائل ہیں۔
مزید پڑھیں: 4اوباشوں کی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








