اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقراء کی خوکشی یا حادثاتی موت؟ اہم انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقراء کی خوکشی یا حادثاتی موت؟ اہم انکشافات
اسلام آباد پولیس کی لیڈی کانسٹیبل اقراء کی خوکشی یا حادثاتی موت؟ اہم انکشافات

اسلام آباد: شہر اقتدار میں تعینات لیڈی کانسٹیبل اقراء نے خودکشی کی یا حادثاتی موت واقع ہوئی، اہم انکشاف سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق پولی کلینک پر موجود ایس ایس پی ٹریفک سید عارف حسین شاہ نے بتایا کہ اقرا میری بیٹی کی طرح تھی،میری فیملی ممبر تھیں اور مجھے بابا کہہ کر بلاتی تھی، میں نے ہمیشہ اقراکی اپنی بیٹیوں کی طرح شفقت کی، اقراء آج 11 بجے بنک کیلئے گئی جہاں سے وہ میرے گھر پر آئیں۔

گھر پر آنے کے کچھ دیر بعد اقرا ء کو خون کی الٹی شروع ہوگئی،جس کو میں خود اپنے ملازم کے ساتھ پولی کلینک لے کر گیا، ساتھ ہی اقرا کی فیملی جو کراچی میں رہائش پذیر ہے ان کو فوری اطلاع بھی دی۔

پولی کلینک پہنچنے کے بعد اقراء کا علاج جاری تھا کہ تقریبا گھنٹے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی، پولی کلینک کے ریکارڈ میں میرا نام ہے،اقرا کا ڈیتھ سر ٹیفکیٹ بھی میں نے ہی وصول کیا۔

مزید پڑھیں: صحن میں سوتی ہوئی تین ماہ کی بچی اندھی گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی

ایس ایس پی ٹریفک سید عارف حسین شاہ نے بتایا کہ تمام تر شکوک شبہات دور کرنے کے لئے میں نے بچی کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا، اقرا کی فیملی نے مجھے پوسٹ مارٹم کرانے سے منع کیا لیکن پھر بھی ہم نے اقرا کا پوسٹ مارٹم کروایا۔

Related Posts