فواد چوہدری کی تجویز پر عمل: اسلام آباد کی پولیس نے کیمرے خرید لیے

تازہ ترین

تازہ ترین

Rawalpindi man who escape from kidnappers seeks help

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی تجویز پر عمل کرتے ہوئے دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے 20 عدد کیمرے خرید لیے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں اسلام آباد پولیس کی طرف سے کہا گیا کہ ہم نے پولیس چیک پوسٹس پر تعینات اہلکاروں کی وردی کے اندر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد پولیس کے جاری کردہ پیغام کے مطابق کیمروں کی ریکارڈ کی گئی ویڈیوز کو سیف سٹی سسٹم (محفوظ شہری نظام) سے منسلک کیا جائے گا جس کے لیے 20 کیمرے خریدے گئے۔

پولیس پیغام کے مطابق جو 20 کیمرے خریدے گئے ہیں، پہلے ان کی کارکردگی، تصویری معیار اور نتائج کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ کسی بھی خامی کی صورت میں اسے دور کرکے بعد ازاں  وردی کا مستقل حصہ بنایا جاسکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ کو پولیس یونیفارم کا حصہ بنانا چاہتے ہیں، جس کے لیے تیاری شروع کردی گئی ہے۔

 ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ  کچھ عرصہ پہلے میں نے تجویز دی کہ ہانگ کانگ کی طرز پر ویڈیو کیمرہ پولیس کی یونیفارم کا حصہ ہونا چاہئے۔

مزید پڑھیں: ویڈیو کیمرہ یونیفارم کا حصہ، فواد چوہدری کی تجویز

Related Posts