اسلام آباد مذاکرات: صحافیوں کیلئے کتنے لذیذ کھانوں کا اہتمام؟ جان کر منہ میں پانی آجائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد مذاکرات کے سلسلے میں جناح کنونشن سینٹر میں قائم میڈیا فسیلیٹیشن سینٹر پر ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کی میزبانی کے لیے پرتکلف ضیافت اور جدید سہولیات کا اہتمام کیا گیا، جہاں کوریج کیلئے  آنے والے میڈیا نمائندوں کو آرام دہ ماحول فراہم کیا گیا۔

میڈیا فسیلیٹیشن سینٹر میں صحافیوں کے لیے متنوع اور لذیذ کھانوں کا خصوصی بندوبست کیا گیا، جن میں بریانی، چکن قورمہ، فرائیڈ رائس اور چکن منچورین شامل تھیں، جبکہ باربی کیو آئٹمز میں کباب، تکے اور دیگر گرل ڈشز بھی پیش کی گئیں تاکہ مہمانوں کی بھرپور تواضع کی جا سکے۔

مہمان صحافیوں کیلئے میٹھے کے طور پر جلیبی اور گلاب جامن پیش کیے گئے، اس کے علاوہ چائے کے ساتھ سموسے، پیٹس اور مختلف بیکری مصنوعات بھی فراہم کی گئیں تاکہ وقفوں کے دوران ریفریشمنٹ کی مکمل سہولت دستیاب رہے۔

جناح کنونشن سینٹر میں میڈیا نمائندوں کیلئے خوشگوار اور دوستانہ ماحول پیدا کیا گیا جہاں پس منظر میں موسیقی کا بھی اہتمام تھا، جس سے وہاں موجود افراد کے ذہنی سکون کیلئے ماحول مزید آرام دہ بنا دیا گیا۔

اسلام آباد مذاکرات کی رپورٹنگ کیلئے دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے صحافیوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی گئیں، جن میں تیز رفتار انٹرنیٹ، ورک اسٹیشنز اور ہر وقت دستیاب ریفریشمنٹ کی سہولت شامل تھی تاکہ کوریج میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔

گزشتہ روز پاکستان کی میزبانی میں جاری اسلام آباد مذاکرات غیر ملکی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئے، جبکہ متعدد صحافیوں نے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میزبان ملک کی جانب سے بہترین انتظامی تیاری دیکھنے میں آئی۔

دو ملکی مذاکرات کے دوران عالمی میڈیا کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھنے اور مکمل سہولیات فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے، جس سے بین الاقوامی صحافیوں کو پیشہ ورانہ انداز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں آسانی رہی۔

Related Posts