اسلامی بینکاری کو کامیاب نظام کے طور پر رائج کرنا ہے، اسحاق ڈار

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلامی بینکاری کو کامیاب نظام کے طور پر رائج کرنا ہے، اسحاق ڈار
اسلامی بینکاری کو کامیاب نظام کے طور پر رائج کرنا ہے، اسحاق ڈار

کراچی: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ شرعی عدالت کے سود سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، ملک سے سودی نظام کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سود کے خاتمے سے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھرمیں کوشش کی جارہی ہے کہ ہرشخص کوبنکاری نظام سے منسلک کیا جائے، بینکاری کا نظام زندگی کی ضرورت بن چکا ہے اور بینکاری نظام کے ذریعے شفاف لین دین کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے سودی نظام کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور شرعی عدالت کے حرم سود سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں، اسلامی بینکاری نظام کے حوالے سے آج ہم وہاں کھڑے ہیں جہاں 2018 میں کھڑے تھے، اگر ہم خلوص نیت سے صرف اللہ کی رضا کے لیے فیصلہ کریں تو 5 سالوں میں ملک سے سود کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت سود کے خاتمے کیلئے عملی کوششیں کریں، مفتی تقی عثمانی

وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں اسلامی بینکاری 20 سے 21 فیصد ہوچکی ہے اور اسلامی بینکنگ کے اثاثے 7 ٹریلین روپے کی سطح پر ہیں، اسلامی بینکنگ کی پراڈکٹس کو سستا کرنا ہو گا، میوچل فنڈز اور انشورنس کو اسلامی بنیاد پر لانا ہو گا، اسلامک بینکوں کو کنونشل بینکوں سے زیادہ بہتر کارکردگی دکھانا ہو گی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور دیگر بینکوں نے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جو واپس لے لی گئی ہیں۔

Related Posts