کراچی: ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری کو آئندہ 2 سال میں 35 فیصد تک توسیع دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلامی بینکاری سے متعلق سیمینار سے خطاب کے دوران ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے کہا کہ آئندہ 2 سال میں اسلامی بینکاری میں 35فیصد توسیع ہوگی جبکہ 20 فیصد کمرشل بینک اسلامی بینکاری اپنا چکے ہیں۔
گزشتہ 6 ماہ میں ترقیاتی پروگرام پر 151 ارب خرچ
خطاب کے دوران سیما کامل نے کہا کہ پاکستان اسلامی بینکاری ماڈل پر اقدامات اٹھا رہا ہے، ایک نجی بینک مکمل اسلامی ہوگیا جبکہ اسٹیٹ بینک کسی بھی بینک کی 100 سے 300 برانچز کو اسلامک بنانے کیلئے سہولیات فراہم کررہا ہے۔ عوام کو آگہی دی جارہی ہے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ بینکنگ اسٹاف کی تربیت اور شریعہ اسکالرز کی مدد سے عوام میں اسلامک بینکاری سے متعلق شعور بیدار کیا جارہا ہے۔ اسلامک بینکاری کا مقصد عوام کا معیارِ زندگی بہتر بنانا ہے جس سے زیادہ لوگوں کو فنانسنگ مہیا کی جاسکے۔
چیئرمین حبیب میٹروپولیٹن بینک محمد علی آر حبیب کا کہنا تھا کہ مقامی بینکنگ انڈسٹری اسلامی بینکاری کی جانب گامزن ہے۔ ہم نے ہدف مقرر کیا ہے کہ ایک سال میں اسلامی بینکاری کی شرح 20 سے 40 فیصد تک لائی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








