راولپنڈی: پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے قوم کے بہادر سپوت میجر طفیل محمد شہید کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہم نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے قوم کے سپوت میجر طفیل محمد شہید کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ جنگ کے دوران شدید زخمی ہونے کے باوجود میجر طفیل محمد شہید نے اپنے مشن کو اختتام تک پہنچایا اور جامِ شہادت نوش کیا۔
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے کہا کہ جرات وبہادری اور عزم و حوصلے کی اعلیٰ مثال پیش کرنے والے میجر طفیل محمد شہید کو سلام پیش کرتے ہیں۔
Tribute to bravery and resilience of Major Tufail Mohammad Shaheed Nishan – E – Haider. Despite being mortally wounded during combat, he completed the mission and embraced martyrdom setting a noble precedence of valour and determination.#OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 7, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے قوم کے بہادر سپوت میجر طفیل محمد شہید کا 62واں یومِ شہادت ملی جوش و جذبے سے منایا گیا جبکہ میجر طفیل محمد شہید نے مشرقی پاکستان میں دشمنوں کے دانت کھٹے کردئیے۔
یہ اعزاز بھی میجر طفیل محمد شہید کے پاس ہے کہ وہ نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے قوم کے دوسرے سپوت ہیں ، آپ نے وطن کی حرمت پر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کی۔آپ کا یومِ شہادت گزشتہ روز منایا گیا۔
مزید پڑھیں: قوم کے بہادر سپوت میجر طفیل محمد شہید کا 62واں یومِ شہادت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








