راولپنڈی: پاک فوج نے نشانِ حیدر کا اعزاز پانے والے سوار محمد حسین کے یومِ شہادت کے موقعے پر انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ہم سن 1971ء کی پاک بھارت جنگ کے دوران سوار محمد حسین شہید کو ظفر وال، شکر گڑھ سیکٹر میں مادرِ وطن کیلئے شاندار خدمات سرانجام دینے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ سوار محمد حسین شہید کی بے خوفی، ہمت اور بہادری کو سلام پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بے مثال جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے 16 ٹینکس کو تنِ تنہا تباہ کردیا۔
Tribute to Sowar Muhammad Hussain Shaheed, Nishan- Haider, for his supreme sacrifice in Zafarwal- Shakargarh Sector, 1971. His fearless actions and indomitable courage inflicted heavy losses to the enemy & single handedly destroyed 16 Indian Tanks. #OurMartyrsOurHeroes
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) December 9, 2020
یاد رہے کہ پاک آرمی میں ڈرائیور کی حیثیت سے شامل ہونے والے سوار محمد حسین شہید نے 1971ء کی جنگ میں بھارتی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔
نشانِ حیدر پانے والے پاک فوج کے پہلے سپاہی سوار محمد حسین نے 18 جون 1949 میں ضلع راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان میں آنکھ کھولی۔ پاکستان کے اس سپاہی نے بھارت کے خلاف وہ تاریخ رقم کی جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں: قوم کے عظیم سپوت سوار محمد حسین کا یومِ شہادت
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








