تل ابیب:اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے ملکی شہریوں کو حتی الامکان جلد ازجلد ترکی چھوڑ دینے کا مشورہ دیا ہے اورکہا ہے کہ ایرانی عناصر استنبول میں اسرائیلی شہریوں پر حملے کا سرگرمی سے منصوبہ بنا رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے کہا کہ ترکی کو اس وقت ایرانی ایجنٹوں سے حقیقی اور فوری خطرہ لاحق ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے استنبول میں چھٹیاں گزارنے والے اسرائیلی شہریوں کے خلاف متعدد ایرانی دہشت گردانہ حملوں کا ذکر بھی کیا۔
وزیر خارجہ لیپڈ نے اسرائیلی شہریوں سے کہاکہ اگر آپ اس وقت استنبول میں ہیں، تو جلد از جلد اسرائیل واپس آ جائیں۔ اور اگر آپ استنبول جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، تو اپنا ارادہ منسوخ کر دیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر قطعی ناگزیر نہ ہو، تو آپ ترکی کا سفر نہ کریں۔یائر لیپڈ کا کہنا تھا کہ انہیں خدشہ ہے کہ ایرانی یا ایرانی حمایت یافتہ عناصر ترکی میں چھٹیاں گزارنے والے اسرائیلی باشندوں کو اغوا یا قتل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:نبی کریم ﷺ کے بارے میں نازیبا بیانات، چین کی بھی بھارتی حکومت پر تنقید
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








