اسرائیل نے عرب ملک یمن پر حملہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو الجزیرہ

قابض ریاست اسرائیل کے دار الحکومت تل ابیب پر حوثیوں کے ڈرون حملے کے بعد اسرائیل نے حوثیوں کے زیر قبضہ یمن کے شہر حدیدہ کی بندرگاہ پر فضائی حملہ کر دیا جس سے بندرگاہ میں آگ لگ گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں اسرائیلی طیاروں نے ایک آئل ٹینک کو نشانہ بنایا جس سے اطراف کے علاقوں میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی۔ یمن کی وزارت صحت کے مطابق حملے میں کئ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے حوثی جماعت انصار اللہ موومنٹ کا کہنا ہے کہ یہودیوں کو اس حملے کی قیمت چکانا پڑے گی، ہم اسرائیل کے تیل کے ذخائر کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

اسرائیل حوثیوں کے تل ابیب پر حملے سے بوکھلا گیا تھا جس کے بعد اس نے یمن پر حملہ کرنے کی دھمکی دی تھی۔

خیال رہے جمعے کے روز اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر حوثیوں کے ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 شدید زخمی ہوئے تھے۔

Related Posts