اسرائیل کی ٹینکوں سے گولہ باری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 8000سے زائد ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیل کی ٹینکوں سے گولہ باری کے نتیجے میں غزہ میں 23 روز سے جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیل نے کھنڈر کا منظر پیش کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ پر ٹینکوں سے بمباری شروع کردی اور بچوں اور مریضوں کو بھی نشانہ بنایا۔ گزشتہ 23روز میں 8000سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

ٹرمپ کی فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والوں کو دھمکی

رواں ماہ کے آغاز سے جاری حماس اسرائیل جنگ میں 3 ہزار 300فلسطینی بچے بھی شہید ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 22ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 1 روز میں غزہ پر 450 بار حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب میں پاکستانی خاندان حادثے کا شکار، 4افراد جاں بحق

دوسری جانب حماس نے اسرائیل کے جوہری تنصیبات والے شہر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کردیا ہے۔ القسام بریگیڈ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی شہر دیمونا پر راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائی میں شریک فوجی ٹرک بھی تباہ کردیا گیا۔

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر جوابی حملے کی ویڈیو جاری کردی۔ مغربی پٹی پر اسرائیلی فورسز اور مجاہدین کی کئی مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ لبنان کی سرحد پر بھی حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے مابین لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہری اپنے گھر خالی کرکے چلے جائیں۔ جنگ کا نیا مرحلہ آزادی کی دوسری جنگ ہے۔ ہمارا ہدف حماس کو ختم کرنا اور اپنے یرغمالی رہا کروانا ہے۔ 

 

Related Posts