حزب اللہ کی کامیاب مزاحمت نے جارح قابض اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، اسرائیل نے لبنان میں جنگ بندی کا فیصلہ کرلیا۔
اسرائیلی نشریاتی ادارے چینل 12 کے حوالے سے موقر اردو نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ یہ معاہدہ بدھ کی صبح سے نافذ العمل ہو گا۔
اس سے قبل العربیہ نے بتایا تھا کہ چار اعلیٰ سطحی لبنانی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکروں کی جانب سے 36 گھنٹوں کے اندر لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اعلان متوقع ہے۔
وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ “ہم جنگ بندی کے قریب ہیں، لیکن سب کچھ طے ہونے تک کسی چیز کا اعلان نہیں کیا جائے گا”۔
فرانسیسی ایوان صدر نے کہا کہ جنگ بندی پر بات چیت میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ یروشلم میں ایک سینیر اسرائیلی اہلکار نے کہا کہ حکومت حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری کے لیے آج منگل کو اہم اجلاس منعقد کررہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








