اسرائیل کے غزہ پر حملے، مصری صحافی سمیت 125 مزید فلسطینی شہید

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو: الجزیرہ)

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری ہیں، رہائشی علاقوں پر تازہ بمباری میں مصری صحافی سمیت 125مزید فلسطینی شہید جبکہ گزشتہ 1 روز میں 265سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کی جس کے دوران مصری میڈیا صحافی اور مواصلاتی کمیٹی کے 2 اہلکاروں سمیت 125 مزید فلسطینی شہید ہوئے۔ مصری ٹی وی کا کہنا ہے کہ شہید صحافی کا نام یزان الزویدی تھا۔

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODU5MzcsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4NTkzNyAtINqp24zYpyDYutiy24Eg2qnYpyDZhdit2KfYtdix24Eg2qnYsdmG25Ig2YXbjNq6INin2LPYsdin2KbbjNmEINqp25Ig2LPYp9iq2r4g2YXYtdixINio2r7bjCDYtNix24zaqSDbgduS2J8iLCJ1cmwiOiIiLCJpbWFnZV9pZCI6MTg1OTM4LCJpbWFnZV91cmwiOiJodHRwczovL21tbmV3cy50di91cmR1L3dwLWNvbnRlbnQvdXBsb2Fkcy8yMDI0LzAxL3JhZmFoLWNyb3NzaW5nLTMwMHgyNTAuanBnIiwidGl0bGUiOiLaqduM2Kcg2LrYstuBINqp2Kcg2YXYrdin2LXYsduBINqp2LHZhtuSINmF24zauiDYp9iz2LHYp9im24zZhCDaqduSINiz2KfYqtq+INmF2LXYsSDYqNq+24wg2LTYsduM2qkg24HbktifIiwic3VtbWFyeSI6Iti62LLbgSDaqduMINm+2bnbjCDZvtixINin2LPYsdin2KbbjNmEINqp24wg2LfYsdmBINiz25Ig2YXYs9mE2Lcg2qnbjCDar9im24wg2KzZhtqvINqp25Ig2K/ZiNix2KfZhiDYutiy24Eg2qnbjCDZhtin2qnbgSDYqNmG2K/bjCDaqduSINit2YjYp9mE25Ig2LPbkiDZhdi12LEg2KfZiNixINin2LPYsdin2KbbjNmEINqp25Ig2K/YsdmF24zYp9mGINin2YTYstin2YXYp9iqINqp2Kcg2KrYqNin2K/ZhNuBINuB2YjYpyDbgduS25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]

اپنے حالیہ بیان میں مصری ٹی وی کا کہنا ہے کہ یزان الزویدی غزہ میں صحافتی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے دوران شہید ہوئے۔ عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے جس نے یزان الزویدی کو غزہ میں ہدف بنا کر شہید کیا ہے۔

مصری صحافی کی شہادت کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں شہید صحافیوں کی تعداد 82 تک جا پہنچی جن میں سے 75 کا تعلق فلسطین سے ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں سے غزہ میں انٹرنیٹ بند ہے جبکہ مواصلاتی نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔

مغربی کنارے میں اسرائیل نے چھاپوں کے دوران مزید 5 فلسطینی نوجوان شہید کردئیے جس سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 352 تک جا پہنچی جن میں 94بچے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 100روز کے دوران 5 ہزار 875فلسطینی گرفتار ہوچکے ہیں۔

Related Posts