حوثیوں کی ناکابندی سے اسرائیل کو ایک ہفتے میں اربوں ڈالر کا نقصان

تازہ ترین

تازہ ترین

یمن کے حوثیوں کی جانب سے یمن کی سنمدری حدود میں اسرائیل کا راستہ روکنے کے نتیجے میں ایک ہفتے میں ہی اسرائیل کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے۔

گزشتہ ہفتے یمن کی حوثی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس وقت تک یمن کی سمندری حدود سے اسرائیل جانے والے کسی بھی جہاز کو نہیں جانے دیں گے جب تک اسرائیل غزہ کیلئے امداد لے جانے کی اجازت نہیں دے گا۔

یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کی جانب سے اس اعلان کے بعد سے حوثیوں نے یمن کی سمندری حدود پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے اور یہاں سے اسرائیل کی طرف جانے والے ہر بحری جہاز کو نشانہ بنا رہے ہیں، جس نے خطے میں اسرائیل کیلئے نئی پریشانی کھڑی کر دی ہے۔

 

[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODMyMzAsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzIzMCAtINit2YjYq9uM2YjauiDaqduSINio2pHavtiq25Ig2K3ZhdmE25LYjCDaqduM2Kcg2LrYstuBINqp24wg2KzZhtqvINm+2r7bjNmE2YbbkiDZhNqv24wg24HbktifIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzIzMSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9zcHJlYWQtMzAweDI1MC5qcGciLCJ0aXRsZSI6Itit2YjYq9uM2YjauiDaqduSINio2pHavtiq25Ig2K3ZhdmE25LYjCDaqduM2Kcg2LrYstuBINqp24wg2KzZhtqvINm+2r7bjNmE2YbbkiDZhNqv24wg24HbktifIiwic3VtbWFyeSI6IiIsInRlbXBsYXRlIjoic3BvdGxpZ2h0In0=”]

 

حوثیوں نے  اسرئیل کو جانے والے ہر قسم کے سامان کا راستہ بند کرنے کے لیے کہا تھا کہ خواہ کسی بھی قوم یا ملک کا بحری جہاز ہو اب اسرائیل کے لیے امدادی سامان نہیں لے جا سکے گا۔ 

 حوثی پچھلے کئی ہفتے سے یمن سے جڑے سمندری راستوں میں اپنی موجودگی دکھا رہے ہیں اور اسرائیل کے حمایتی جہازوں پر راکٹ داغ رہے ہیں، اس تنا ظر میں امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے یمن خلیجی ملکوں کا ایک دورہ بھی کر چکے ہیں۔

حوثی جماعت کی جانب سے اسرائیل کا بحری راستہ روکنے کے نتیجے میں ایک ہفتے کے دوران ایک اندازے کے مطابق صہیونی ریاست کو تین ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

Related Posts