مراکش چوتھا ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، امریکی صدر

تازہ ترین

تازہ ترین

مراکش چوتھا ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، امریکی صدر
مراکش چوتھا ملک ہے جس نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مراکش حالیہ دنوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے والا چوتھا عرب ملک بن گیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئٹ کرکے آگاہ کیا کہ اسرائیل اور مراکش کے درمیان سفارتی تعلقات قائم کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے جو مشرق وسطیٰ میں قیام امن میں ایک اہم پیشرفت ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مطابق واشنگٹن نے بدلے میں مغربی صحرائے صحارا پر مراکش کی خودمختاری کو تسلیم کر لیا ہے۔

دوسری طرف ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے سفارتی تعلقات اب ناگزیر ہوگئے ہیں، تاہم اس میں وقت درکار ہے۔

Related Posts