ایران پر اسرائیلی حملے، دنیا دہل گئی، سعودیہ، قطر، عمان، برطانیہ جاپان کی سخت مذمت

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسرائیل نے ایران کے جوہری اور فوجی مراکز پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا۔

سعودی وزارت خارجہ نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

سعودی عرب نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ اس جارحیت کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

قطر، عمان، عراق، اردن، لبنان، مصر، کویت اور متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے اور تمام فریقوں سے تحمل اور امن کی کوششوں کی اپیل کی ہے۔

برطانیہ، جاپان، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی اسرائیلی حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور تمام فریقوں سے تحمل اور مذاکرات کی اپیل کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے بھی اس بات پر زور دیا کہ جوہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں اور ان سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

Related Posts