ایران میں گرلز اسکول پر اسرائیلی حملے میں شہادتوں کی تعداد بڑھ کر 148 ہوگئی جبکہ 90 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں لڑکیوں کے اسکول پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 95افراد زخمی ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو نے ریڈ لائن عبور کرلی ہے۔
پارلیمنٹ اسپیکر محمد باقر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر اور اسرائیلی وزیراعظم کو حملوں کی قیمت چکانا ہوگی۔ ہم مستقبل میں بھی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے راستے پر چلیں گے۔
دوسری جانب ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ امریکا اور صیہونی رجیم نے ایرانیوں کا دل جلایا ہے تو ہم بھی ان کا دل جلائیں گے۔ سپریم لیڈر نے مشکل وقت میں بھی سادہ زندگی اختیار کی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت پر قوم افسردہ ہوگئی، ایران نے مشرق وسطیٰ میں موجود 27 امریکی اڈوں پر شدید حملوں کا آغاز کردیا۔
پاسدارانِ انقلاب نے اپنے حالیہ بیان میں اعلان کیا کہ امریکا اور اسرائیل نے ایران پر جو حالیہ بمباری کی، اس کے جواب میں چھٹے مرحلے کے حملے شروع کیے گئے۔ آئی آر جی سی کے مطابق ایران نے اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں کو وسیع پیمانے پر نشانہ بنایا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








