اسرائیلی ٹک ٹاکرز نے اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دیں، ویڈیوز وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

اسرائیلی ٹک ٹاکرز نے اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دیں، ویڈیوز وائرل
اسرائیلی ٹک ٹاکرز نے اخلاقیات کی دھجیاں بکھیر دیں، ویڈیوز وائرل

ایک جانب غزہ میں اسرائیلی بربربت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ہزاروں فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ دوسری جانب اسرائیلی ٹک ٹاکرز نے بھی بے حسی کی مثال قائم کردی۔

سوشل میڈیا پر اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں، ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اسرائیل کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اسرائیلی ٹک ٹاکرز کی کچھ ویڈیوز الجزیرہ کے ایکس اکاؤنٹ پرشیئر کی گئی ہیں جس میں ٹک ٹاکرز کو غزہ کے مظلوم افراد کی بے بسی کا تمسخر اڑاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیوز میں اسرائیلی ٹک ٹاکرز کو غزہ میں ہونے والے نقصان کی تصویروں کے آگے ناچتے ہوئے اور اپنے کمرے کی لائٹ آن آف کرتے دیکھا گیا۔

اسرائیلی ٹک ٹاکر نے ویڈیوز میں پانی بجلی کے بے جا استعمال کے ذریعے فلسطینیوں کی مجبوریوں کا مذاق بھی اڑایا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ٹک ٹاکر اسرائیلی خاتون کو فلسطینی خواتین جیسا لباس پہن کر کیچپ اور میک اپ کے ذریعے زخمی بچوں اور خواتین کا مذاق اڑاتے دیکھا گیا۔

Related Posts