مہنگائی کی ماری عوام کیلئے اب سائیکل خریدنا بھی مشکل ہوگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: پاکستان میں دن بہ دن بڑھتی مہنگائی سے عوام شدید پریشان ہوچکی ہے، مہنگائی نے ایک عام سائیکل خریدنا بھی عوام کیلئے مشکل کردیا ہے۔

لاہور میں سائیکلوں کی قیمتوں میں 20  سے 25 فیصد کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد عام سائیکل کی قیمت 25 سے 30 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

سائیکلوں کی قیمت میں اضافے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگے پٹرول اور مہنگی موٹر سائیکل خریدنے کی سکت نہیں تھی اور مارکیٹ آئے تو پتہ لگا سائیکل خریدنا بھی آسان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی اے سی کا پی ٹی سی ایل، اوگرا، نیپرا سمیت 8اداروں کے مکمل آڈٹ کا حکم

دوسری جانب دوکانداروں کا کہنا ہے ڈالر کا ریٹ بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے اور حکومت خام مال کی امپورٹ کے نظام کو بہتر بنائے۔

Related Posts