بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن ہوگیا ہے، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن ہوگیا ہے، فواد چوہدری
بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن ہوگیا ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور رہنما تحریک انصاف فوادچوہدری نے کہا ہے کہ بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے۔

سابق وزیر اطلاعات کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف سے ہونے والی ڈیل پر مکمل وضاحت دینا ہوگی اور تمام شرائط کو سامنے لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازعہ ہے، ان کی باتوں پرآنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں:موجودہ وقت الزام تراشیوں کا نہیں، انسانی زندگیاں بچانے کا ہے، شیری رحمان

فواد چوہدری نے کہا کہ مہنگائی کی شرح44% سے زائد ہو چکی ہے بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کیلئے ناممکن بن چکا ہے ان حالات میں حکومت کو IMF ڈیل پر مکمل Disclosure دینا ہو گا۔

Related Posts