یہ ٹیم کیلئے نئی کپتان کو تیار کرنیکا صحیح وقت ہے، بسمہ معروف

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور: قومی ویمن ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دینے کے بعد بسمہ معروف نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔

ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بسمہ معروف نے لکھا کہ میرے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہے۔

سابق کپتان نے لکھا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب تبدیلی کی ضرورت ہے اور نئی اور نوجوان کپتان کو تیار کرنے کا صحیح وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق کرکٹرز کی اپنی رائے ہوتی ہے، ہر کوئی آپ کے حق میں نہیں بول سکتا۔ بابر اعظم

بسمہ معروف کا مزید کہنا تھا کہ میں ٹیم اور نئی آنے والی کپتان کی ہر طرح سے مدد، رہنمائی اور حمایت کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گی، پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔

نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں، وہ پاکستان کیلئے بطور عام پلیئر دستیاب رہیں گی۔

Related Posts