خیال رہے کہ ’فالتو پیار‘ 12 جون کو ریلیز ہوا تھا جس میں حسن رحیم بھی شامل تھے، گلوکارہ نے کہا کہ گانے کی ریکارڈنگ کے وقت بہت مزہ آیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حسن نے بہت ہی اچھے انداز میں گٹار بجایا، طلال نے خوبصورت دھن بنائی اور میں نے خوبصورت گانا گنگنایا، نتاشا نورانی کے مطابق اس سب کو کرنے کیلئے ہم آہنگی بہت ضروری تھی جو کہ ہم میں بہت زیادہ تھی۔
خیال رہے کہ گلوکارہ نتاشا نورانی نے سال 2020 میں ویلو ساؤنڈ اسٹیشن پر ‘بے بی بی’ گانے سے موسیقی میں شمولیت اختیار کی۔ وہ پاکستان کے سب سے اہم میوزک فیسٹیول لاہور میوزک میٹ کی شریک ڈائریکٹر بھی تھیں۔