اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عمران خان کو ہٹاکرکسی شریف آدمی کو وزیر اعظم بنایا جائے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے عوامی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام جیالوں کو سلام پیش کرتا ہوں،اپنے دوستوں اور دشمنوں کو اچھی طرح سے جانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد وزیراعظم کو ہٹا کر نئے وزیراعظم کو لائیں گے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو ہٹایا جائے، میں تھر سے لے کر کراچی والوں کے چہرے پہچانتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بہت جلد میں فضل الرحمان اور شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کروں گا۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف، آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اتفاق کرلیا ہے، اپوزیشن رہنماء کچھ دیر میں اہم پریس کانفرنس کرینگے۔