جماعت اسلامی خواتین مہنگائی کیخلاف دھرنا دے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی: مہنگائی کیخلاف جماعت اسلامی شعبہ خواتین نے احتجاج کا اعلان کر دیا۔

15 اکتوبر کو جماعت اسلامی شعبہ خواتین کی ارکان لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر احتجاجی دھرنا دیں گی۔ خواتین کے اس دھرنے کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کریں گے۔

حماس نے اندر گھس کر اسرائیل کے کن شہروں کو نشانہ بنایا؟

دھرنے میں جماعت اسلامی پنجاب اور لاہور کی عہدیداران اورکارکنان سمیت عام شہری خواتین بھی شرکت کریں گے۔ جماعت اسلامی کے شعبہ خواتین نے اس حوالے سے رابطہ مہم تیز کر دی ہے اور خواتین کو دھرنے میں شرکت کیلئے دعوتیں دی جا رہی ہیں۔

Related Posts